کورونا لاک ڈاؤن سے متاثر بے روزگار نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق
پشاور (سٹی رپورٹر) اندرون شہر محلہ حسینیہ کا رہائشی خاندان کا واحد سہارا شریف حسین گزشتہ روز بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا وہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر فیملی پارک بند ہونے کیبعد پانچ ماہ سے روز گار کی تلاش میں تھا مالی مشکلات سے پریشان حال شریف حسین گھر میں شارٹ سرکٹ سیکرنٹ لگنے پر جاں بحق ہو گیا جبکہ تدفین کیلئے اہل علاقہ نے مالی مدد کی شریف حسین کی بیوہ بھی شوگر کی مریض اور شدید بیمار ہے باپ کی موت کے بعد تین بے سہارا بچے اب حکومتی مالی امداد کے منتظر ہے انہوں نے کہا ہے کہ گھر کا تین ماہ کا کرایہ ادا کرنا ہے مالک مکان نوٹس دے چکا ہے شریف حسین کے بیٹے عدیل اور بیٹی نور بی بی نے صوبائی حکومت اور مخیر حضرات سے 03109691415 پر رابطہ کر کے مالی امداد کی اپیل کی ہے