نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کو سہولیات فراہمی کی جائیں: عارف علوی

  نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کو سہولیات فراہمی کی جائیں: عارف ...

  

 لاہور(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کر کے مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میاں محمود الرشید نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔صوبائی وزیرہاؤسنگ نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ چند ماہ میں بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو جائیگا،گھروں کی تعمیر کیلئے پرا ئیو یٹ سیکٹر کا تعاون بھی حاصل کیا جارہا ہے،پنجاب میں ہاؤسنگ سے متعلقہ پالیسیاں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی جارہی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔

عارف علوی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -