موجودہ کورونا بحران میں زیادہ نقصان تعلیم کا ہوا ہے‘ محمد فائق شاہ

موجودہ کورونا بحران میں زیادہ نقصان تعلیم کا ہوا ہے‘ محمد فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ کورونا بحران میں سب سے زیادہ نقصان تعلیم کا ہوا ہے حکومت نے بروقت کوئی پالیسی نہیں بنائی، اور طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہوا ہے گزشتہ پانچ ماہ سے گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں میں کوئی سرگرمی نہیں ہوئی جب کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند اور اساتذہ کا روزگار شدید متاثر ہوا ہے جس کا فوری ازالہ کیا جائے، محمد فائق شاہ نے ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کو احسن اقدام قرار دیا اور کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، دنیا بھر میں مکمل نظم و ضبط کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں مگر ۃماری حکومت کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کر سکی، جس سے شدید نقصان ہوا ہے لاکھوں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ بے روزگار ہو چکے ہیں، تاہم چند اداروں نے آن لائن تعلیمی سفر شروع کیا ہوا ہے جو جدید ذرائع کا موثر استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کی یہ حالت ہے کہ ایک امیدوار بھی سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس نہیں کر سکا، اور سب اٹھارویں ترمیم بچانے کی خاطر سیاست کر رہے ہیں، یہی حال باقی صوبوں کی تعلیم کا ہے،محمد فائق شاہ نے کہا کہ قومیں تعلیم کی ترقی سے ہی عروج حاصل کرتی ہیں مگر بدقسمتی سے تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہے، بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یکساں پالیسی بنائی جائے اور پسماندگی، جہالت اور بے شعوری کا خاتمہ کیا جائے، تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ تعلیمی سیشن کا میابی سے ہمکنار ہو سکے، حکومت تمام اداروں کے لئے یکساں پالیسی بنائے، امن ترقی پارٹی تعلیم میں تفریق ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اور اپنی جدوجہد علم کی روشنی کے لیے جاری رکھے گی