چارسدہ،چیف سیکرٹری کے ماموں زاد زخمی شیر دل خان چل بسے

چارسدہ،چیف سیکرٹری کے ماموں زاد زخمی شیر دل خان چل بسے

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) چیف سیکرٹری کاظم نیا ز کے ماموں زاد شیر دل خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرحوم شاہ فیصل خان کے بیٹے اورشاکر خان،شکیل خان اور شارق خان کے بھتیجے تھے۔ مرحوم کی رسم قل کل بروز ہفتہ آبائی علاقہ رجڑ میں ادا کی جائیگی۔ یاد رہے کہ مرحوم شیر دل خان چند روز پہلے حیات آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -