پیپلزپارٹی کا پنجاب میں آٹا بحران اور قیمت میں اضافہ پراظہار برہمی

  پیپلزپارٹی کا پنجاب میں آٹا بحران اور قیمت میں اضافہ پراظہار برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں آٹے کے بحران اور قیمت میں اضافے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اکرم پلس ذخیرہ اندوزے کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں،پنجاب میں موجودہ بحران آٹا چینی بحران کے معاملے کو دبانے کا نتیجہ ہے،حکومت خود مصنوعی بحران پیدا کر کے مافیاز کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔جمعرات کو پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں 860 کے حکومتی ریٹ کی بجائے مارکیٹ میں آٹا 1000 سے زائد کا فروخت ہونا ناکامی کا واضح ثبوت ہے،آٹے کی عدم دستیابی اور قیمت میں اضافے نے حکومتی دعوں کا پول کھول دیا ہے،پٹرول بم کے بعد عوام پر آٹا بم گرانے کی مذمت کرتے ہیں،پنجاب میں موجودہ بحران آٹا چینی بحران کے معاملے کو دبانے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آٹا بحران کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرتی تو آج ایک بار پھر یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی،وسیم اکرم پلس ذخیرہ اندوزے کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں،آٹا بحران کے اسکینڈل کے باوجود حکومت کوئی سبق نہیں سیکھ سکی،حکومت خود مصنوعی بحران پیدا کر کے مافیاز کو فائدہ پہنچا رہی ہے،کابینہ میں بیٹھے مافیا کے سہولتکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جانی چاہئے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ نااہل حکومت مختلف اسکینڈلز کی زد میں آ چکی ہے۔
پیپلزپارٹی