کراچی میں لوڈشیڈنگ، نیپرا کا آج کھلی کچہری لگانے کا اعلان

  کراچی میں لوڈشیڈنگ، نیپرا کا آج کھلی کچہری لگانے کا اعلان

  

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پرآج کھلی کچہری لگانیکا اعلان کیا ہے۔گزشتہ ماہ سے کے الیکٹرک نے فرنس آئل اور گیس کی فراہمی کو بہانا بناکر شہر میں گرمی بڑھتے ہی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے شہری بے حال ہوگئے ہیں۔شہریوں کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ گھنٹوں گھنٹوں بجلی معطل رہتی ہے اس کے باوجود زیادہ بلز وصول کیے جاتے ہیں،اس صورتحال میں نیپرا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کھلی کچہری لگانیکا اعلان کیا ہے۔نیپرا حکام کے مطابق وبا کے سبب کچہری میں شرکت کرنیوالے زوم لنک پر آسکتے ہیں، اس کے علاوہ نیپراکی ویب سائٹ پربھی دئیے گئے نمبر پرکال کرکے شرکت کی جاسکتی ہے یا شہری نیپرا کے ای میل پر بھی شکایات کر سکتے ہیں۔

نیپرا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -