ویٹرنری اسسٹنٹس کو اپ گریڈ یشن نہ دینے کیخلاف رٹ دائر

  ویٹرنری اسسٹنٹس کو اپ گریڈ یشن نہ دینے کیخلاف رٹ دائر

  

پشاور(نیوز رپورٹر) ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ویٹرنری اسسٹنٹس کو اپ گریڈیشن نہ دینے کے خلاف پشاورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے جبکہ متعلقہ حکام کو ریکارڈ عدالت میں جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے جسٹس اکرام اللہ خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے خالد رحمان ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست گزار فہیم اللہ وغیرہ کی رٹ پر سماعت کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ان کے موکل قبائلی اضلاع میں ویٹرنری اسسٹنٹ کی پوسٹوں پرکام کررہے ہیں حکومت نے صوبے کے ویٹرنری اسسٹنٹس کیلئے باقاعدہ سٹرکچر بنایا اور انہیں گریڈ 9سے گریڈ 16تک یہ پوسٹیں اپ گریڈ کی گئیں جبکہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں موجود ویٹرنری اسسٹنٹ کو اپ گریڈ کرنے کی بجائے صوبے کے دیگر اضلاع سے ویٹرنری اسسٹنٹس کو یہاں لاکر تعینات کردیا گیا جبکہ انہیں اپ گریڈیشن نہیں دی گئی جس سے ان کی حق تلفی ہوئی اس موقع پر موجود ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس کیس میں دستاویزات جمع کرادیں گے جس پرعدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -