تیمر گرہ، کوٹو ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر 3ماہ سے بند تعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ

تیمر گرہ، کوٹو ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر 3ماہ سے بند تعمیراتی کام شروع کرنے کا ...

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) کورونا وائرس کی وجہ سے تین ماہ سے بندکوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ پر آئندہ پیر سے تعمیراتی کام شروع کرانے کا فیصلہ, پراجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کرانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے، منصوبہ سے 41میگا واٹ بجلی حاصل کی جائیگی جس سے سالانہ خبیر پختونخوا حکومت کودوارب روپے کی آمدنی ہوگی تفصیلات کے مطابق کوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ پرجولائی2016 میں تعمیراتی کام شروع ہوگیا تھا لیکن چار سال گزرنے کے باوجود مذ کورہ بڑے منصوبے کو تاحال مکمل نہ کیا جاسکا کوٹو ہا ئیڈیل پاور پراجیکٹ دسمبر 2019 کو مکمل ہونا تھا دوسری بار مزکورہ منصوبہ کی تکمیل کے لئے جون 2020میں کا مہینہ دیا گیا لیکن کورونا وباء کی وجہ سے کوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ پر23مارچ2020کو مکمل طور پر تعمیراتی کام بند کردیا گیا جسکی وجہ یہ منصوبہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا،اب مذکورہ منصوبہ پر تعمیراتی کا دسمبر 2020تک مکمل کیا جائے گاکوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمقیم الدین کا کہناتھاکہ کو ٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ کا تعمیراتی کام جنوری کے آخری ہفتے میں چینی انجینئرزاور دیگر سٹاف سپرنگ فیسٹول منانے کیلئے چین جانے اوراچانک کورونا وباء آنے کی وجہ سے چینی انجینئرزاور دیگر سٹاف وہاں پر پھنس جانے کے سبب تاخیرکاشکار ہوگیااسسٹنٹ ڈائریکٹرمقیم الدین کامزید کہنا تھا کہ کوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ کا83فی صد کام مکمل ہوگیا ہے اور باقی سترہ فی صدکام دسمبرتک مکمل کیا جائے گااس منصوبہ سے سالانہ خبیر پختونخوا حکومت کودوارب روپے کی آمدنی ہوگی جسمیں دس فی صد حصہ دیرلوئر کو ملے گاباخبر زرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹوپیڈو خبیر پختونخوا محمد نعیم نے ذاتی دلچسپی لیکر کوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ پرآئندہ پیرتیرہ جولائی سے باقاعدہ طور پرتعمیراتی کام شروع کرانے کا فیصلہ کیا ہے جسکے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں مزکورہ منصوبہ کی تکمیل کیلئے چین سے بھاری مشینری جلدی پاکستان پہنچ جائیگی۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -