شانگلہ،منشیات فروشوں سے روابط پر کانسٹیبل امان روم برخاست

شانگلہ،منشیات فروشوں سے روابط پر کانسٹیبل امان روم برخاست

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر نے کانسٹیبل امان روم نمبر665 متعینہ تھانہ کابلگرام محکمہ پولیس یعنی ایک ڈسپلن فورس میں رہتے ہوئے منشیات کی روک تھام کے بجائے منشیات فروشوں کے ساتھ روابط رکھنے پر برخاست کر دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل امان روم نمبر 665 پر الزام تھا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کا ہمدرد بنا ہوا ہے جس پر ان کے خلاف انکوائری شروع کی گئی انکوائری افسر نے صاف و شفاف انکوائری کرتے ہوئے جدید خطوط کے ذریعے کافی شواہد اکھٹے کئے بدیں وجہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر نے مذکورہ کانسٹیبل امان روم کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ فعل غفلت اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی کی زمرے میں آتا تھا کانسٹیبل امان روم نمبر665 نے ڈسپلن فورس محکمہ پولیس میں رہتے ہوئے منشیات کی روک تھام کے بجائے منشیات فروشوں کیساتھ رابطے قائم کئے تھے اس کایہ فعل محکمہ پولیس کی بدنامی ہو سکتی تھی اور دیگر جوانوں پر بھی برا اثر پڑنے کا اندیشہ تھا قانون سب کے لئے برابر ہے پولیس میں سزاء اور جزاء کا عمل جاری ہے اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ غلط کام کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -