محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ مزید 21 افراد گرفتار

محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ مزید 21 افراد گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 21 افراد کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے چمکنی اور بھانہ ماڑی کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس میں عام شہری کے روپ میں خریداری کی اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی بعد ازاں مقررہ نرخوں سے زیادہ رقم وصول کرنے پر محکمہ خوراک کے افسران نے 21 افراد کو حراست میں لے لیا۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں تاکہ شہریوں کو معیاری اشیاء اور سرکاری نرخوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی ممکن ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ پوائنٹس کے مالکان سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر محکمہ خوراک کی جانب سے کارروائیوں کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروش شہر کے کسی بھی کونے میں ہوں وہ محکمہ خوراک کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -