ہاتھی این او سی،دائر رٹ کی سماعت 4 اگست تک ملتوی

ہاتھی این او سی،دائر رٹ کی سماعت 4 اگست تک ملتوی

  

پشاور(نیوز رپورٹر)زمبابوے سے پشاور کے چڑیا گھر کیلئے لائے جانے والے ہاتھی کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کیخلاف دائر رٹ پرسماعت ڈویژنل بنچ نہ ہونے کے باعث 4اگست تک ملتوی کردی گئی عدالت نے سیکرٹری ماحولیات کو9جولائی کو عدالت طلب کررکھا تھا درخواست گزارٹھیکیدار محمد حنیف کیجانب سے دائر رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ہاتھی لانے کیلئے این او سی جاری کی ہے تاہم وفاق این او سی نہیں دے رہی حالانکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق پشاورچڑیا گھر میں ہاتھی کیلئے جگہ بھی مختص کی گئی ہے مگر وفاقی حکومت این او سی جاری نہیں کررہی پشاورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے 8جولائی کو سیکرٹری ماحولیات کو احکامات دیئے تھے کہ وہ 9جولائی کو عدالت میں پیش ہوں تاہم سنگل بنچ ہونے کی باعث کیس پر سماعت اگلے ماہ 4اگست تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -