پی ٹی آئی کے رکن کو دھمکیاں ملیں تو سکیورٹی مل جاتی ہے، شگفتہ جمانی

پی ٹی آئی کے رکن کو دھمکیاں ملیں تو سکیورٹی مل جاتی ہے، شگفتہ جمانی

  

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے نقطہ عتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ کی صدر بھی ہوں، کچھ عرصہ پہلے مجھے دھمکیاں بھی ملیں تھیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملے کو متعلقہ کمیٹی میں بھیج دیا شگفتہ جمانی نے کہا کہ انہی دنوں میں پی ٹی آئی کے رکن فہیم خان کو بھی دھمکیاں ملیں اس معاملے کو ایوان میں اٹھایا گیا تھا جس کے بعد انہیں 4 گارڈز سندھ حکومت نے فراہم کردیئے ہم پیپلز پارٹی کے ممبران ہیں مگر ہمیں آج تک کوئی سکیورٹی نہیں ملی،پیپلز پارٹی کے ورکرز کو سرکاری سکیورٹی کی بات درست نہیں ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان پارلیمنٹ لاجز میں رہتے ہیں وہاں بھی سکیورٹی کے انتظامات اچھے نہیں ہیں لاجز میں صحت کی بنیادی سہولیات تک نہیں ہیں، میری بیٹی کی طبیعت خراب ہوئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس معاملے کو قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کو بھیجنا چاہیئے کیونکہ عوام کے منتخب نمائندوں کے ساتھ یہ سلوک ناقابل قبول ہے۔

شگفتہ جمانی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -