سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، سونا مزید 800روپے مہنگا، ڈالر 25پیسے سستا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، سونا مزید 800روپے مہنگا، ڈالر 25پیسے سستا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا،کے ایس ای100انڈیکس36ہزارکی سطح بھی عبورکرگیااور مزید 447.28 پوائنٹس کے اضافے سے 36142.17پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجبکہ 65.87فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کا ری مالیت66ارب85کروڑ24لاکھ روپے بڑھ گئی،تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت47.15فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے چوتھے روزبھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس36ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی، تیزی کا رجحان آخر تک جاری رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس447.28پوائنٹس کے اضافے سے 36142.17پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس243.03پوائنٹس کے اضافے سے 15675.77پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 252.51پوائنٹس کے اضافے سے 25815.29پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز378کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے378کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ109میں کمی اور20میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مار کیٹ کا مجموعی سرمایہ67کھرب67ارب78کروڑ22لاکھ روپے سے بڑھ کر 68کھرب34ارب63کروڑ46لاکھ روپے ہو گیا۔جمعرات کو46کروڑ 74لاکھ86 ہزا رشیئرز کا کاروبار ہوا۔

سٹاک ایکسچینج

کراچی (اکنامک رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید800 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9100روپے کی ملکی تاریخ کینئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت12ڈالر کے نمایاں اضافے کے باعث 1814ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا800 روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ 9ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافے سے 93ہزار 536روپے ہو گئی۔ادھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 25پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان جمعرات کو انٹر بینک میں 25پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166.75روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت167.05روپے سے گھٹ کر166.80روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے167روپے سے گھٹ کر166.80روپے اور قیمت فروخت167.50روپے سے گھٹ کر167.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے186روپے سے بڑھ کر186.30روپے اور قیمت فروخت188 روپے سے بڑھ کر188.30روپے پر جا پہنچی،اسی طرح80پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید207روپے سے بڑھ کر207.80روپے اور قیمت فروخت 209 روپے سے بڑھ کر209.80روپے ہو گئی۔

سونا ڈالر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -