سندھ کے مسائل کا حل وفاق کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیراسد عمر

سندھ کے مسائل کا حل وفاق کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیراسد عمر

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح سندھ کے شہریوں کو درپیش شہری اور نقل و حرکت سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے جاری ترقیاتی کاوشوں میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی، وفاقی حکومت کے-فورمنصوبے پر صوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کر رہی ہے، وفاقی حکومت اپنے فنڈز کا حصہ فراہم کرنے اور اس منصوبے کو تیز کرنے کے لئے درکار تمام اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدام اسد عمر کی گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں پی ایس ڈی پی کے تحت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اسد عمر نے وزیر اعظم کے کراچی پیکیج منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کا عزم کیا، اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح سندھ کے شہریوں کو درپیش شہری اور نقل و حرکت سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے جاری ترقیاتی کاوشوں میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی، وفاقی حکومت کے-4 منصوبے پر صوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کر رہی ہے، وفاقی حکومت اپنے فنڈز کا حصہ فراہم کرنے اور اس منصوبے کو تیز کرنے کے لئے درکار تمام اقدامات کرنے کے لئے پرعزم ہے، گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اسد عمر کو سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی (ایس آئی ڈی سی ایل) کے ذریعہ جاری مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس کمپنی کے ذریعہ چلائے جانے والے منصوبے وقت پر مکمل ہوجائیں گے۔

اسد عمر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -