ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ کورونا سے صحتیاب،دفتر آمد پر والہانہ استقبال

ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ کورونا سے صحتیاب،دفتر آمد پر والہانہ استقبال

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر اور قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل رائے منظور ناصر نے کوروناسے صحتیابی کے بعد اپنے دونوں دفاتر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں،انھوں نے ان تمام احباب کر شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کی صحت کاملہ کے لیے دعائیں کیں۔رائے منظور ناصر نے کہا کہ انھوں نے کورونا کو شکست نہیں دی بلکہ اللہ تعالی نے مجھے میرے دوستوں اور احباب کی دعاؤں کی بدولت صحت کاملہ عطا کی ہے۔ رائے منظور ناصرگزشتہ روز پی سی ٹی بی کے دفتر پہنچے تو دفتر ملازمین ان کا پر تپاک استقبال کیا اور ان کے دفتری ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا۔بورڈ ملازمین نے ان کو اتنی زیادہ تعداد میں گلدستے پیش کیے جس پر انھوں نے کہا کہ اتنے تو مجھے شادی پر بھی نہیں ملے۔آج بروز جمعہ بورڈ ملازمین کو دوپہر کا کھانا ایم ڈی پی سی ٹی بی کھلائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -