اپوزیشن جماعتوں کی اُٹھک بیٹھک سے حکومت کو خطرہ نہیں،ہمایوں اختر
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے نام پر اپوزیشن جماعتوں کی اُٹھک بیٹھک سے حکومت کو ہرگز کوئی خطرہ نہیں بلکہ در حقیقت اپنی سیاسی بقاء کیلئے اس طرح کی سرگرمیاں کرنا اپوزیشن کی مجبوری ہے،سابقہ حکومت نے غلط فیصلوں سے معیشت کوتنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے غیر معمولی فیصلوں سے انتہائی قلیل مدت میں معیشت کو ریسکیو کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے وسطی پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ یہاں تک اطلاعات ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔
لیکن حالات کی ستم ظریفی ہے کہ سب کا مل بیٹھنا ان کی سیاسی بقاء کیلئے نا گزیر ہے۔
ہمیں اپوزیشن کی سر گرمیوں سے کوئی خوف نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات اور سیاست کیلئے تو اکٹھی ہو جاتی ہیں لیکن ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینے کیلئے کبھی اس طرح کا اکٹھ نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت مسائل کے باوجود آگے بڑھ رہی ہے اور اس نے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ کورونا وائرس کی وباء سے