ندیم جوزفکے قاتل گرفتار نہ کئے جانے کیخلافمظاہرہ، ہڑتالی کیمپ

ندیم جوزفکے قاتل گرفتار نہ کئے جانے کیخلافمظاہرہ، ہڑتالی کیمپ

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پشاور ٹی وی کالونی سواتی گیٹ میں ندیم جوزف کو قتل اور خاندان کے دیگر افراد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے والے بااثر افراد کو تاحال گرفتار نہ کیا جانا اور پولیس کی طرف سے روایتی سستی و نااہلی کا مظاہرہ کیے جانے کیخلاف ورثاء اور راولپنڈی اسلام آباد کی مسیحی کمیونٹی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا یا گیا۔اس موقع پر وحید جاوید پیارا ایڈووکیٹ، سماجی شخصیت بشارت کھوکھر، متاثرہ خاندان کے ورثاء اور راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں نے کہا کہ ندیم جوزف کو مسیحی ہونے کی سزا دی گئی ہے آج ندیم جوزف کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں اور اس کے گھر والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر کیس کی پیروی کی یا اس گلی سے گھر نہ چھوڑا تو خاندان کے باقی افراد کا بھی حشر ندیم جوزف جیسا ہوگا بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء نے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف جسٹس سپریم کورٹ،اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا کہ ندیم جوزف کے خاندان کو تحفظ، بااثر قاتلوں کو قرار واقعی سزادی دی جائے۔

ندیم جوزف

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -