موجودہ اپوزیشن حکومت سے زیادہ نااہل ہے،جواد احمد

  موجودہ اپوزیشن حکومت سے زیادہ نااہل ہے،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن حکومت سے زیادہ نااہل ہے کیونکہ نہ تو وہ حکوت کی کرپشن پر آواز اٹھاتی ہے اور نہ ہی انھیں عوام کی کسمپرسی کا احساس ہے، کرونا سے پسی عوام کو مہنگائی نے مزید پیس کررکھ دیا ہے 2روز قبل 30 روپے کلو بکنے والا ٹماٹر آج150روپے میں مل رہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کی قیمت پھر 300 روپے ہونے والی ہے,،لہسن اور ادرک کی قیمتیں بھی مافیاز کے رحم وکرم پر ہیں ضلعی انتظامیہ کاکوئی کردار نظر نہیں آرہا۔

ان باتوں کا اظہار انھوں نے طالب علمو ں کے وفد سے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز میں نے خیر سگالی کے جزبے کے تحت پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا تاکہ موجودہ حالات میں طبی عملے اور خصوصی طور پر ڈاکٹرز کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرسکوں۔