ڈاکٹر انیلہ اور ڈاکٹر منیزہ پی جی ایم آئی میں پروفیسرز تعینات

  ڈاکٹر انیلہ اور ڈاکٹر منیزہ پی جی ایم آئی میں پروفیسرز تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے دو خواتین ڈاکٹرز کو گریڈ 20میں ترقی دے کر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال میں پروفیسرز تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ڈاکٹر انیلہ اصغر نے پروفیسر آف ڈرماٹالوجی اور ڈاکٹر منیزہ ناطق نے پروفیسر آف پتھالوجی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے انسٹی ٹیوٹ میں نئے پروفیسرز کی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان اساتذہ کے آنے سے میڈیکل کے طلبہ و طالبات کو مزید بہتر تعلیمی مواقع میسر آئیں گے۔


اور وہ نہ صرف ان قابل اساتذہ کی تعلیمی صلاحیتوں و پیشہ وارانہ مہارت سے بھرپور استفادہ کریں گے بلکہ نئی تعینات ہونے والی پروفیسرز بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ ڈرماٹالوجی اور پتھالوجی شعبہ میں پروفیسرز کی تعیناتی سے ان مذکورہ ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گا اور مریضوں کو مزید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔