نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ

نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا۔ انہوں نے سبزی منڈی میں تعینات ملازمین کی حاضری اور انتظامات کا جائزہ لیا اورآلو کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے منڈی میں سماجی فاصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اورسرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور سبزی و فروٹ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کو مانیٹر کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہو ر کے افسران پرائس چیکنگ کے حوالے سے فیلڈ میں متحرک ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے رات گئے تحصیل سٹی میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کی ریڑھیوں کی چیکنگ کی اورریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر آئندہ کے لئے محتاط رہنے اور وارننگ جاری کر دی۔انہوں نے کہا کہ اگلی بار ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر پرائس چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -