اے سی سٹی نے احساس کفالت سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا

  اے سی سٹی نے احساس کفالت سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے احساس کفالت پروگرام علی رضا آباد سنٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا اورکیش کاؤنٹر پر رقم کی تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ اصغر جوئیہ نے کہا کہ سنٹر میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش تھے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے رات گئے لاک ڈاؤن کردہ علاقے حنیف پارک کالونی کا دورہ کیا۔اے سی یو ٹی بھی اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے لاک ڈاؤن کردہ علاقے حنیف پارک کالونی میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -