جعلی اپوزیشن نے اپنے دور میں ملک کو بد حالی کا شکار کیا،نوشین حامد

جعلی اپوزیشن نے اپنے دور میں ملک کو بد حالی کا شکار کیا،نوشین حامد

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاہے کہ جعلی اپوزیشن نے اپنے دورِحکومت میں ملک کو بدحالی کا شکارکیا،فسادی اور بربادی ٹولے نے ملک اداروں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔

، ن لیگ کے نکمے اور نااہل ٹولے نے ملک کو ڈیفالٹ کیا، مہنگے قرضے لے کر ن لیگ نے ملک کے ساتھ دشمنی کی، انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی نااہل اور ناکام ٹیم نے ملک کا بیڑہ غرق کرنے سوا کچھ نہیں کیا، انہوں نے کہاکہ ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں، ن لیگ ملک کے لئے عذاب لیگ ثابت ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، وزیراعظم عمران خان کی انتھک محنت سے ملک اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -