موجودہ حکومت میں بحرانوں کی فہرست لمبی ہوگئی،اشرف بھٹی

موجودہ حکومت میں بحرانوں کی فہرست لمبی ہوگئی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کی آپس کی بیان بازی اور ان کی اب تک کی کارکردگی اس بات کا اشارہ دے رہی ہے کہ جلد ہی حکومتی غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے اور یہ سلیکٹڈ کی حکومت جلد ہی اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے اور اب تو حکومت کے کچھ وزراء نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت کے پاس صرف چھ ماہ رہ گئے ہیں موجودہ حکومت میں بحرانوں کی فہرست لمبی ہوگئی ہے۔

نجانے کب ختم ہوگی۔ادویات،آٹا چینی اور پٹرول کے بعد اب ایل پی جی کا بحران سراٹھا رہا ہے۔پے درپے بحرانوں نے مہنگائی اور بے روز گاری کے مارے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھی حکومت کی ایک بہت بڑی ناکامی ہے نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے کورونا مسلسل پھیل رہا ہے،ہسپتالوں میں جگہ نہ ملنے سے خود کوگھروں میں آئسو لیٹ کرنے والے مریض مررہے ہیں لیکن حکومت ان کی زندگیاں بچانے کیلئے کچھ نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہیں نہ بڑھا کر حکومت نے سرکاری ملازمین کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے حکومت فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم دس فیصد اضافہ کا اعلان کرے۔