پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کا راج جلد قائم ہو گا،ایڈون سہوترا
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے رہنما ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے جلد ہی پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کا راج قائم ہونے والا ہے اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم بننے والے ہیں۔مریم کالونی کے پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اصل تبدیلی پیپلز پارٹی ہی لیکر آتی ہے جب جب پیپلز پارٹی کو حکومت کرنے کا موقع ملاتو اس نے عوام کو ان کے حقوق دئیے اور انہیں اسمبلی جانے کا موقع فراہم کیا۔
آئندہ بھی پیپلز پارٹی ہی تبدیلی لیکر آئے گی۔