عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ حضور پاکؐ کی شفاعت حاصل کرنے کاذریعہ ہے،علماء

    عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ حضور پاکؐ کی شفاعت حاصل کرنے کاذریعہ ہے،علماء

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایانے مرکز ختم نبوت لاہور میں علماء اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ؐ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ موجودہ حکومت قادیانیوں کو پروموٹ کرنے کا سلسلہ بند کرے مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے۔ اس موقع پر مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،مجلس چارسدہ کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا محمدعرفان، قاری محمدطاہر ودیگر علماء بھی موجود تھے۔مولانا اللہ وسایا کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -