مسلم طلبہ محاذ کامقصداسلامی اقدار کو فروغ دینا ہے،عبید عباسی
لاہور(پ ر ) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آل سٹوڈنٹس پارٹیز تعلیمی بیٹھک میں تمام طلبہ تنظیمات کا مشترکہ پلیٹ فارم مسلم طلباء محاذ تشکیل دے دیا گیا اجلاس میں تمام طلبہ تنظیمات نے یکساں نظام و نصاب تعلیم کے نفاذ اور نصاب میں عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ اور مضامین شامل کرانے اصحابؓ پیغمبرؐ بالخصوص خلفائے راشدین کے مضامین کو حصہ بنوانے اور دختر ملت عافیہ صدیقی کے رہائی کی عملی جدوجہد کرنے کے لیے یہ مشترکہ پلیٹ فارم قائم کیا تفصیلات کے مطابق مسلم طلباء محاذ کا سربراہ عبید عباسی ایم ایس ایف کو منتخب کیا گیا شہیر سیالوی کو جنرل سیکرٹری اور سردار مظہر (MSO) کو مسلم طلباء محاذ کا ترجمان منتخب کیا گیا نو منتخب صدر مسلم طلباء محاذ عبید عباسی کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد اسلامی اقدار اور مشرقی روایات کا تعلیمی اداروں کے اندر فروغ دینا ہے۔مسلم طلباء محاذ خالصتاً طلباء کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے لیے معرض وجود میں آیا ہے اس محاذ میں شامل سب تنظیمیں اپنی اپنی سیاسی وابستگیوں اور اختلافات سے بالا ہو کر محض طلباء کے حقوق اور تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں رہیں گی۔
نومنتخب ترجمان مسلم طلباء محاذ سردار مظہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا عندیہ دینا مثبت قدم ہے اب اداروں کے ذمہداران پر ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں تاکہ طلباء کی تعلیم اور صحت دونوں کا نقصان نہ ہو