حکومت ایس او پیز کے مطابق ہوٹل کھولنے کی اجازت دے،عظیم حسین

  حکومت ایس او پیز کے مطابق ہوٹل کھولنے کی اجازت دے،عظیم حسین

  

لاہور(پ ر)ہوٹل اینڈ کیٹرنگ انڈسٹری کے ممتاز ماہر عظیم حسین نے کہا ہے کہ حکومت ایس او پی کے مطابق ریسٹورنٹس اور ہوٹل کھولنے کی اجازت دے،ہوٹل اور کیٹرنگ انڈسٹری سے وابستہ افراد انتہائی فرض شناس ہیں،ہوٹل انڈسٹری کے بند ہونے سے ان گنت صنعتیں بند ہوگئی ہیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹورازم اینڈ ہوٹل انڈسٹری کسی بھی ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ ہوتے ہیں، خدا کا شکر ہے کہ پاکستان میں اب امن ہے، قیام امن کے لئے ہمارے اداروں نے جو کردار ادا کیا قابل تحسین ہے۔

، جب تک سیاح خود کو محفوظ تصور نہیں کریں گے کسی بھی ملک میں سیاحت فروغ نہیں پاسکتی لیکن اب ہمارے ملک میں تحفظ کا احساس ہمیشہ سے بڑھ کر ہے ان حالات میں ہوٹل انڈسٹری کو بند کرنا دانش مند ی نہیں ہے، دنیا بھر میں اب کرونا وائرس کا خاتمہ ہورہا ہے اور معمول کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں،ہمارے معاشرہ میں بھی نجی اور اجتماعی سرگرمیوں میں بتدریج اضافہ ہور ہا ہے اس لئے حکومت ایس او پیز کے مطابق ہوٹل انڈسٹری کو کام کرنے کی اجازت دے، انہوں نے کہاکہ کیٹرنگ، ہوٹل، ریسٹورنٹس باہم منسلک ہیں، لاہور تو لذید اور عمدہ کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اس لئے اہل لاہور کی خواہش ہے کہ فوری طو رپر انہیں ہوٹلنگ کی سہولت میسر آئے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم حکومت کی ہدایت پر سختی سے عمل کریں گے اور جو ہوٹل کا مالک ہدایت پر عمل نہ کرے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -