کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے،آغا ذوالفقار
لاہور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے پیٹرن چیف آغاذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید برہانی وانی کے یوم شہادت پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں بسنے والے عوام گزشتہ ستر سالوں سے عالمی قوتوں کی بے حسی اور بھارت کے اندوہناک مظالم پر ورطہ ء حیر ت میں مبتلا ہیں۔ کشمیر میں ظلم پر خاموش اور دنیا میں امن کا پرچار کرنے والی تنظیموں کی دوغلی اور منافقانہ پالیسی انتہائی افسوسناک ہے۔