حکمرانوں نے جس چیز کا نوٹس لیا مہنگی ہو گئی،عظمیٰ بخاری

حکمرانوں نے جس چیز کا نوٹس لیا مہنگی ہو گئی،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکمران نوٹس نوٹس کھیل رہے ہیں اور مافیا لوٹ مار اور مال بناؤ پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔عمران خان اور عثمان بزدار نے جس چیز کا نوٹس لیا وہ مزید مہنگی ہوئی۔ عمران خان اور عثمان بزدار سے گزارش ہے کہ چیزیں مہنگی ہونے کا نوٹس نہ لیں کیونکہ آپ لوگوں کے نوٹس لینے کا مطلب مافیا کو کھلی چھوٹ دینا ہوتا ہے۔عمران خان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار گھنٹے سے 12تک پہنچ گیا۔

ان نے پیٹرول بحران کا نوٹس لیا تو آئل کمپنیز کو لوٹ مار کی اجازت دے دی۔

عمران خان نے چینی اور آٹے کا نوٹس لیا تو چینی 95روپے اور آٹا 75روپے کلو فروخت ہونے لگا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہاشہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو 2014میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ 650روپے میں دیا۔

عثمان بزدار نے پہلے سال ہی بیس کلو آٹے کا تھیلہ 800روپے اور دوسرے سال 1100روپے کا کردیا۔عوام نے اب حکمرانوں کی نالائقیوں کا نوٹس لینا شروع کردیا ہے۔عوام کا لیا نوٹس کٹھ پتلی حکومت کو محلوں سے اٹھاکر باہر پھینک دے گا۔تبدیلی اور نیا پاکستان عام آدمی کیلئے عذاب سے کم نہیں رہے۔عام آدمی آج دوبارہ پرانا پاکستان اور نوازشریف کا پاکستان یاد کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -