کروڑوں نوجوان عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں،محمد مدنی

کروڑوں نوجوان عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں،محمد مدنی

  

لاہور(پ ر)ترجمان پنجاب حکومت محمد خان مدنی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انصاف ویلفیئر ونگ فواد رسول بھلر، سیکرٹری اطلاعات نشتر ٹاؤن چوہدری محسن مذمل نے فائز خان کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدکی جانے والی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے کروڑوں نوجوان عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔

، نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور پارٹی کاہراول دستہ ہیں، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور انہیں میں سے نئی قیادت سامنے آئے گی، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پاکستان کو بچانے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے 22 سال تک جدوجہد کی ہے، نوجوان آج حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ٹائیگرز فورس بلاتفریق عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہے، وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں میں شعور اجاگر کیا،آگے بڑھیں اور اپنے وطن کے لئے کچھ کرکے دکھائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -