شہید مقدس اوراق کی حفاظت ہمارے ایمان کاحصہ ہے،ناظم الدین

شہید مقدس اوراق کی حفاظت ہمارے ایمان کاحصہ ہے،ناظم الدین

  

لاہور(پ ر)شہید مقدس اوراق کی حفاظت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ضروری ہے کہ شہید مقدس اوراق کی حفاظت کے لئے ہرمسلمان اپنا کردارا داکرے۔ہم قرآن مجید پڑھیں گے اس پر عمل کریں اورشہیدمقدس اوراق کی حفاظت کریں گے تواللہ ہمیں عزت دے گااور ہمارے ملک کی حفاظت کرے گا۔مقدس اوراق کی حفاظت کامضمون تعلیمی اداروں کے نصاب میں شامل کیاجائے اورملک کے ہر قبرستان میں مقدس اوراق کی حفاظت کے لئے کمرے تعمیرکئے جائیں۔ان خیالات کااظہارپنجاب قرآن بورڈکے ممبرحاجی ناظم الدین نے سبزہ زارایچ بلاک میں شہید مقدس اوراق کی حفاظت کے لئے تعمیرکئے گئے قرآن محل کے افتتاح کے موقع پرکیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -