تحصیل سطح پر آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنائی جائے،دانش افضال
لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کی کتا مار مہم جاری ہے. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیل میں آوارہ کتوں کی تلفی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ آوارہ کتوں کو تلف کروایا جائے اور آوارہ کتوں کی تلفی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی آفس میں جمع کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے انسانی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔جہاں کہیں آوارہ کتے نظر آئیں، فوری موقع پر مار دیں۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز کی آوارہ کتوں کی تلفی کی رپورٹ جاری کر دی، مجموعی طور پر 52 کتوں کو تلف کیا گیا۔