کرپشن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والوں کی حقیقت سامنے آ گئی،عمران گورایہ
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حمزہ شہباز عمران گورائیہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں کرپشن عروج پر ہے۔کرپشن خاتمے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ادویات،پیٹرول۔ چینی اور آٹے سکینڈل پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں گذشتہ روز اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران گورایہ نے کہا کہ دن رات جھوٹ بول بول کر چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کے سارے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ حکومت کے پاس جھوٹ، دشنام درازی اور زبان چلانے کے علاؤہ کچھ نہیں ہے۔
،عمران خان کتنا نالائق اور نااہل ہے یہ دیکھنا ہو تو عثمان بزدار کو دیکھ لو۔