کورونا کے باعث ہر طرف بیروزگاری کے سائے منڈلا رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

کورونا کے باعث ہر طرف بیروزگاری کے سائے منڈلا رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد بھی غربت اوربیروزگاری کے سائے لوگوں پر اسی طرح سے منڈلا رہے ہیں۔موجودہ حکومت پٹرول، آٹا، چینی سمیت دیگر ضروریات زندگی میں ہوشربا اضافے نے سفید پوش اور محنت مزدوری کرنے والے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ کورونا سے متاثر افراد کی بہت بڑی تعداد ابھی بھی علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم اور پریشان حال ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ان مشکل حالات میں ریلیف اور خدمت کے اس کام کو ساڑھے 4 ماہ سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سٹریٹ چلڈرن اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم قابل تحسین عمل ہے۔ اب تک تقریبا 15 کروڑ کی خطیر رقم کرونا ریلیف اور خدمت کے کاموں خرچ کی جاچکی ہے۔ کووڈ 19 کی جدید ٹیسٹنگ لیب، کرونا مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی معیاری سہولیات، گھروں میں آکسجین سلنڈرز کی فراہمی اور مستحق اور نادار افراد تک راشن اور پکے کھانے کی فراہمی الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے قابل فخر اقدامات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام سٹریٹ چلڈرن کے والدین اور مستحق افراد میں راشن تقسیم تقریب کے موقع پر کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد و دیگر الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران موجود تھے۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست کی بجائے امانت و دیانت اور خدمت کرنے والی سیاسی جماعت ہے۔ جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم الخدمت کی مشکل وقت میں شاندار کارکردگی تمام سیاسی پارٹیوں اور این جی اوز کیلئے ایک شاندار مثال ہے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے اس موقع پرعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے مسائل کے حل کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -