پشاور محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو جائیکا کی جانب سے طبی سامان موصول

پشاور محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو جائیکا کی جانب سے طبی سامان موصول

  

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کو جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی کی جانب سے طبی عملے کے لیے ذاتی حفاظتی سامان کی کھیپ موصول ہوئی جس میں حفاظتی لباس، ماسک گلوز، سینیٹائزر اور دیگر سامان شامل ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے سامان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاہین آفریدی اور ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ نے وصول کیے۔ جائیکا کی جانب سے دیئے جانے والے سامان میں طبی عملے کے لیے 2 ہزار حفاظتی گاؤن، 2 ہزار کے این 95 ماسک، 2 ہزار فیس شیلڈز، 2 ہزار گلوز، 2 ہزار ڈسپوزیبل ہیڈ کورز اور شو کورز، سینیٹائزز، لیکوڈ صابن، میڈیکل ویسٹ بیگز اور بائیو ہیزیڈ بیگز شامل ہیں۔ سامان حوالے کرنے کے موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شاہین آفریدی نے جائیکا حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے طبی عملے کی حفاظت یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

سامان موصول

مزید :

صفحہ آخر -