مراد سعید سیاسی اختلاف کی آڑ میں حساس اداروں پر حملوں سے باز رہیں، قادر پٹیل

مراد سعید سیاسی اختلاف کی آڑ میں حساس اداروں پر حملوں سے باز رہیں، قادر پٹیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے مرادسعید کے خلاف پارلیمانی ضابطے کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں قادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید سیاسی اختلافات کی آڑ لے کر حساس اداروں پر حملوں سے باز رہیں، مراد سعید نے حساس اداروں کی تیارکی گئی جے آئی ٹی کو مشکوک کرنے کی کوشش کی۔'عزیر بلوچ نے بلاول ہاؤس کے اطراف 40 گھر خالی کرائے، بھتہ زرداری کی بہن کو جارہا ہے'انہوں نے کہا کہ مراد سعید نیایوان میں کھڑے ہوکر غلط جے آئی ٹی رپورٹ کے نکات دہرائے، عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں پی پی قیادت کا کوئی ذکر نہیں۔
قادر پٹیل

مزید :

صفحہ آخر -