پنجاب بھر میں سستے آٹے کی فراہمی شروع، 20کلو کو تھیلا 860روپے میں دستیاب

  پنجاب بھر میں سستے آٹے کی فراہمی شروع، 20کلو کو تھیلا 860روپے میں دستیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)فلور ملز کو سرکاری گندم کے اجراء کیساتھ ہی پنجاب بھر میں سستے آٹے کی فراہمی شروع ہوگئی ہے اور عام شہریوں کیلئے 20کلو آٹے کا تھیلا860روپے میں دستیاب ہے، اسی طرح جنرل سٹورز اور کریانے کی دکانوں پر آٹے کے تھیلوں کی کنٹرول ریٹ پر فرا ہمی شروع کر دی گئی ہے جس کیلئے مختلف اضلاع میں فیئر پرائس شاپس اور سیل پوائنٹس بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کو پنجاب بھر کے تمام ڈویژنز سے سستے آٹے کی فراہمی کے سلسلے میں رپورٹس ارسال کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، وہاڑی،لودھراں،چنیوٹ کے علاوہ مظفرگڑھ،بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں سستے آٹے کی فرا ہمی شروع ہو چکی ہے جہاں آٹے کے تھیلے کی ایکس مل ریٹ837روپے اور ریٹیل پرائس 860روپے رکھی گئی ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنا یا جا رہا ہے۔سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت نے شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے بر وقت کارروائی کی ہے،صوبے کی فلور ملز کو مقررہ وقت سے پہلے ہی سرکاری گندم کی ریلیز یقینی بنائی گئی ہے جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ صوبے بھر میں محکمہ خوراک مکمل طور پر الرٹ اور ضلعی انتظامیہ بھی سستے آٹے کی فراہمی کیلئے متحرک کردا ر ادا کر رہی ہے۔ فلور ملز سے بھی رابطے میں ہیں،انشاء اللہ آٹے کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور کہیں بھی کسی قسم کی شکایت سامنے آئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سستاآٹا دستیاب

مزید :

صفحہ آخر -