قرض حسنہ پروگرام سے اب تک 7 ہزار 5 سو نوجوان مستفید ہوئے ٭…………وزیر اعلی بلوچستان

      قرض حسنہ پروگرام سے اب تک 7 ہزار 5 سو نوجوان مستفید ہوئے ٭…………وزیر اعلی ...

  

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت قرض حسنہ پروگرام سے اب تک 7 ہزار 5 سو نوجوان مستفید ہوئے ہیں اس سال نومبر تک مزید 27 ہزار افراد قرض حسنہ پروگرام سے فائدہ اٹھا کر چھوٹے پیمانے پر اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایک اور ٹیوئٹر پیغام میں کہا کہ چمن کراچی شاہراہ کے منصوبے کے لئے پرائیوٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے قیام پر اظہار مسرت اور اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے قیام پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتھارٹی چمن کراچی شاہراہ کے منصوبے کی 31 مارچ 2021ء تک اسٹریکچرنگ اور فزیبلٹی کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگی چمن کراچی شاہراہ کی تعمیر بلوچستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا ۔

وزیر اعلی بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -