محترمہ فاطمہ جناح تدبر، عزم و استقلال کا پیکر تھیں،فریال تالپور

محترمہ فاطمہ جناح تدبر، عزم و استقلال کا پیکر تھیں،فریال تالپور

  

اسلام آباد (این این آئی)پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم اپی اے فریال تالپور نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح تدبر، عزم و استقلال اور ثابتقدمی کا پیکر تھیں۔ ایک بیان میں فریال تالپور نے کہاکہ مادرِ ملت جیسی باہمت و پرخلوص بہن کے ساتھ نے قائداعظم کے لیئے تاریخ سازی کی راہیں ہموار کیں،ان کی تحریکِ آزادی کے دوران خواہ قیامِ پاکستان کے بعد خواتین کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے کی کاوشیں قائداعظم کے فکر کی عکاس ہیں۔فریال تالپور نے کہاکہ پیپلز پارٹی خواتین کو ہر شعبے میں آگے لانے کے مشن پر سختی سے کاربند ہے، جو مادرِ ملت کا خواب تھا۔

فریال تالپور

مزید :

صفحہ آخر -