کراچی، بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو گیس سے محروم کرنے کا فیصلہ

کراچی، بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو گیس سے محروم کرنے کا فیصلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو گیس سے محروم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جمعہ سے اتوار تک سی این جی سٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی، یہ سپلائی کے الیکٹرک کو دی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے الیکٹرک کو گیس دینے کی وجہ سے جمعہ سے اتوار تک سی این جی سٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعے کی صبح 8 بجے سے لے کر اتوار کی صبج 8 بجے تک سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی منقطع رہے گی جبکہ جمعے سے اتوار تک صنعتوں میں چلنے وا لے کیپٹو پاور پلانٹس کو بھی گیس کی سپلائی بند رکھی جائیگی۔صنعتوں کو گیس کی فراہمی پیر سے دوبارہ شروع ہوگی۔ ایس ایس جی سی یہ گیس کے الیکٹرک کو دیگا تا کہ شہر میں بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔ادھر صنعتکاروں نے کراچی کی صنعتوں کی بجلی کے بعد گیس بھی بند کرنے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ حکومت صنعتیں بند کرنا چاہتی ہے تو بتا دے۔ صنعتوں میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ اس سے پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی۔

کراچی گیس

مزید :

صفحہ آخر -