مقبوضہ کشمیر میں مظالم، شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کو خط، نوٹس لینے کا مطالبہ

  مقبوضہ کشمیر میں مظالم، شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کو خط، نوٹس لینے کا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھ کر کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شیریں مزاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے غیر قانونی اقدام پر گہری تشویش ہے۔ بھارت کا 5 اگست 2019ء کا اقدام غیر قانونی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یو این انسانی حقوق کا ادارہ بھارت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے عمل کو رکوائے۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ادارہ مقبوضہ کشمیر پر 2 رپورٹس جاری کر چکا ہے۔ رپورٹس میں کشمیریوں پر طاقت کے بے دریغ استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ سوپور میں 3 سالہ بچے کی حالیہ تصویر بھارتی بربریت کی عکاس ہے۔ بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 25 ہزار غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دیے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ آخر -