چیف جسٹس ادویات،پٹرول، چینی و آٹا سکینڈلز پر از خود نوٹس لیں، عمران گورائیہ

چیف جسٹس ادویات،پٹرول، چینی و آٹا سکینڈلز پر از خود نوٹس لیں، عمران گورائیہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حمزہ شہباز عمران گورائیہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں کرپشن عروج پر ہے۔کرپشن خاتمے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے۔ ہم چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ادویات،پٹرول، چینی اور آٹے سکینڈل پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔گزشتہ روز اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران گورایہ نے کہا کہ دن رات جھوٹ بول بول کر چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کے سارے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ آج ثابت ہو گیا کہ حکومت کے پاس جھوٹ، دشنام درازی اور زبان چلانے کے علاؤہ کچھ نہیں ہے۔

عمران گورائیہ

مزید :

صفحہ آخر -