سٹاک ایکسچینج دہشتگرد حملے کے سہولت کاروں کا سراغ مل گیا

        سٹاک ایکسچینج دہشتگرد حملے کے سہولت کاروں کا سراغ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا، جس کے بعد تفتیشی حکام نے جیل میں موجود کالعدم علیحدگی پسندتنظیم کے ملزمان سے بھی تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دہشت گردوں کیخلاف کام کرنیوالی تحقیقاتی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا، تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا۔اجلاس میں جیل میں موجود کالعدم علیحدگی پسندتنظیم کے ملزمان سے بھی تفتیش کافیصلہ کیا گیا ہے، تفتیشی حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون کسی اورکے نام پرتھے، دہشت گردوں نے سم دوسرے صوبے سے بھاری رقم کے عوض خریدیں۔ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد سی ٹی ڈی کی حراست میں ہیں جن سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔یاد رہے سٹاک ایکس چینج پرحملے کی تحقیقات میں حملہ آوروں کے موبائل فونز سے دیگر ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا تھا، ذر ائع کا کہنا تھا حملہ آورکوئٹہ سے مسلسل کراچی میں ایک نمبر پر رابطے میں تھے، وہ نمبر ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل کے مختلف علاقوں میں استعمال ہوا، حملہ آوروں کے پہلے سے کراچی میں رابطے کے مختلف شواہد ملے ہیں۔ذرائع نے بتایا حملہ آوروں سے ملنے والے موبائل فونز کا فرانزک کرایا گیا ہے۔
سٹاک ایکسچینج حملہ

مزید :

صفحہ آخر -