ملکی معیشت کی بحالی و بہتری کیلئے کورونا ایس ا و پیز پر عمل ناگزیر: گورنر پنجاب

ملکی معیشت کی بحالی و بہتری کیلئے کورونا ایس ا و پیز پر عمل ناگزیر: گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے مخیر حضرات کے تعاون سے سکولز کے طلبہ میں کورونا سے بچاؤ کیلئے فیس شیلڈ تقسیم کر نے کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں سے کورونا کے پھیلاؤ کوروکنے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملددرآمد کر نا ہوگا ورنہ نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں۔ ملک اور معیشت مضبوط ہو گی تو 22کروڑ پاکستانی مضبوط ہوں گے۔ وہ جمعرات کے روز گور نر ہاؤس میں لاہور چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسڑی کے سابق صدر الماس حیدر کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی شیلڈ تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کوئی شک نہیں کہ کورونا کی وجہ سے یونیورسٹیز ودیگر تعلیمی ادارے بند ہونے سے بڑا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے مگر اب وفاقی حکومت نے 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے انشاء اللہ ہم یونیورسٹیز ودیگرتعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملددرآمد کو بھی یقینی بنائیں گے۔ یہ بات درست ہے کہ عید الفطر کے موقعہ پر شاپنگ سنٹرز سمیت رش والی جگہوں پر عوام نے کورونا کو خطرناک حد تک نظر انداز کرد یا تھا جسکی وجہ سے ملک میں کورونا کے مر یضوں کی تعد ا د میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، مگر عید الاضحی پر کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی انتہائی خطر ناک ہوگی اسلئے مویشی منڈیوں میں بھی ایس او پیز پر سختی سے عملددرآمد لازمی ہے،عوام کو بھی چاہیے کہ وہ کورونا کی وجہ سے عید سادگی کیساتھ منائیں تاکہ مزید خطر ناک حالات سے بچا جاسکے۔جہاں بھی ایس او پیز پر عمل ہوتا ہے وہاں کورونا کے مر یضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوتی ہے جتنی جلدی ہم کورونا پر قابو پا لیں گے یہ اتنا ہی ملک کی معیشت کی بحالی کیلئے بھی اہم ہوگا۔ گورنر پنجاب نے کہا لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی بدولت کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوا ہے لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں چیلنجز بہت زیادہ ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ہر انسانی جان ہمارے لیے قیمتی ہے عوام سے بھر پور اپیل کرتے ہیں کہ وہ شاپنگ سنٹرز سمیت ہرجگہ اور عید پر کورونا ایس اوپیز پر عملددرآمد یقینی بنائیں کورونا سے بچا ؤ اور آگاہی کیلئے علما اکرام بھی اپنا کردار ادا کریں تاکہ کورونا سے نجات حاصل کی جاسکے۔ اس موقعہ پر الماس حیدر نے کہا کہ کورونا کیخلا ف جنگ ہم سب نے ملکر لڑنی ہے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سکول کھولنے سے پہلے پہلے سکولزکے طلبہ کو کورونا سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ فیس شیلڈ فراہم کر یں جس پر ہم نے گور نر پنجاب کی سر براہی میں اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا ہے۔
گورنر پنجاب

لاہور (نمائندہ خصوصی)ترجمان پنجاب حکومت و وزیراعلی شکایت سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی، ملاقات میں گورنر پنجاب نے ناصر سلمان کو صحتیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ناصر سلمان کی عوامی خدمات کو سراہا، اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کی کورونا بحران میں پالیسیوں کو آج دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے،کورونا پھیلاؤ میں واضح کمی وزیراعظم عمران خان کے کامیاب فیصلوں کی عکاسی ہے، پاکستانی قوم عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے،ناصر سلمان کاکہنا تھا پنجاب حکومت نے کورونا کے حوالے سے ہونیوالے تمام فیصلوں پر کامیابی سے عملدر آمد کروایا، لاک ڈاؤن میں معاشی پیکیج، فرنٹ لائن سولجر کی مراعات اور بونس کا اجر اء کیا، عوام کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا، اپوزیشن کو عوام نے پہلے بھی مستر د کیا، آئندہ بھی کریں گے کیونکہ ان کے پاس جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں۔
ناصر سلمان ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -