پاکستان میں برطانوی ویزا سنٹرز 27جولائی سے کھول دیئے جائیں گے: ہائی کمشنر

  پاکستان میں برطانوی ویزا سنٹرز 27جولائی سے کھول دیئے جائیں گے: ہائی کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان میں برطانوی ویزا سنٹرز 27 جولائی سے کھول دیے جائیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کرسچن ٹرنر نے کہاکہ پاکستان میں ویزا سروس کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان میں برطانوی ویزا سنٹرز 27 جولائی سے کھول دئیے جائیں گے۔ برطانوی ہائی کمیشن نے کہاکہ برطانوی ویزا اور امیگریشن کی خدمات کو مرحلہ وار شروع کیا جا رہا ہے،برطانوی ویزا ایپلی کیشن سینٹر پاکستان بھر میں ایک ہی روز کھولے جائیں گے،وہ صارفین جو کہ پہلی اپوائنمنٹ پر نہیں پہنچ سکے اب لاگ ان کر کے نئی اپوائنمنٹ بک کر لیں۔صارفین اپنے سابق اکاونٹ میں ہی لاگ ان اور پاس ورڈز سے انٹر ہوکہ نئی اپوائنمنٹ بک کر سکتے ہیں،وہ صارف جنہوں نے اپنی ایپلی کیشن تو پر کی تاہم ویزا ایپلی کیشن سینٹر پر اپوائنمنٹ بک نہیں کر سکے آج سے کر سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق برطانوی ویزا سینٹر آنے والے صارفین کو سماجی فاصلہ، درجہ حرارت چیک کروانے اور چہرے کا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔صارفین اپوائنمنٹ والے دن اس ویزا سینٹر کا انتخاب کریں جو اس روز کھلا ہو،ایسے صارف جن میں کورونا کی علامات ہوں ان کی ایپلی کیشن کو کسی اور دن کے لیے ری شیڈیول کرنے میں ان کی مدد کی جائے گی۔ان علامات میں 38 ڈگری سے زیادہ جسمانی درجہ حرارت، کھانسی،یا سانس لینے میں تکلیف شامل ہیں۔ بیان کے مطابق اگر صارفین کی درخواست پر فیصلہ ہو گیا ہے آپ نے پاسپورٹ واپس لینا ہے تو ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے۔اگر آپ برطانوی شہری ہیں اور پاکستان سے برطانوی پاسپورٹ کے لئے اپلائی یا اسکی تجدید چاہتے ہیں تو آن لائن لنک سے ایسا کر سکتے ہیں۔
ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -