اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے،نیب کی یوسف رضا گیلانی کی بریت کی مخالفت

اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے،نیب کی یوسف رضا گیلانی کی بریت کی مخالفت

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس پر نیب نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست بریت پر جواب جمع کرا دیا نیب کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی بریت کی مخالفت کر دی گئی۔ نیب نے جواب جمع کرایا کہ یوسف رضا گیلانی کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہیں، یوسف رضا گیلانی کیخلاف ٹرائل میں شواہد کیساتھ کیس ثابت کرنے کا موقع دیا جائے۔نیب نے جواب دیا کہ یوسف رضا گیلانی کی درخواست بریت مسترد کی جائے، یوسف رضا گیلانی کی درخواست بریت پر 15 جولائی کو دلائل طلب کرلی گئیں۔مرکزی ریفرنس پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی گئی

مخالفت

مزید :

صفحہ آخر -