سیؤل کے اچانک لاپتہ ہونے والے میئر کی لاش برآمد

      سیؤل کے اچانک لاپتہ ہونے والے میئر کی لاش برآمد

  

سیؤل (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل کے گذشتہ روز سے لاپتہ میئر پارک وان سون کی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیؤل کے آنجہانی میئر کی بیٹی نے گذشتہ روز پولیس کو اپنے والد کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔پارک وان سون کی لاش سیؤل کے شمالی علاقے میں اس جگہ سے ملی ہے جہاں ان کے موبائل کے سگنل ان کی تلاش کے دوران آخری بار دیکھے گئے تھے۔پولیس کی جانب سے فوری طور پر پارک وان سون کی موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پارک وان سون نے آخری بار گھر سے روانہ ہونے سے قبل ایک پیغام چھوڑا تھا جس میں خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی۔

لاش برآمد

مزید :

صفحہ آخر -