کورونا بیماری کو سنجیدہ لینا چاہیے، ا یاز صادق

کورونا بیماری کو سنجیدہ لینا چاہیے، ا یاز صادق

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ا یاز صادق نے گزشتہ روز پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں بتایا کہ کرونا کے باعث وہ 24 دن مسلسل گھرپر رہے ہیں اور دو دن تک طبیعت بہت خراب رہی اس کے بعد کچھ بھی محسوس نہیں ہوا۔یک بیان میں انہوں نے بتایا کہ کمزوری کی یہ حالت تھی کہ بستر پر کروٹ بدلنے کو بھی جی نہیں چاہتا تھا,آیاز صادق نے بتایا کہ اس بیماری کو سنجیدہ لینا چاہیے مجھے نزلہ بخار سمیت کوئی بھی علامت نہ تھی اس کے باوجود رزلٹ مثبت آیا,پاکستان کے محدود وسائل ہیں اس بیماری نے امیر ممالک کو جھکا کر رکھ دیا اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کہ اس بیماری سے ہمارا زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔

ا یاز صادق

مزید :

صفحہ آخر -