موسمی تبدیلی سے ٹڈی دل نے بھی پیٹرن بدل لیا، برطانیہ سے 20مشینیں پہنچ گئیں: فخر امام

  موسمی تبدیلی سے ٹڈی دل نے بھی پیٹرن بدل لیا، برطانیہ سے 20مشینیں پہنچ گئیں: ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے ٹڈی دل نے اپنا پیٹرن بدلا ہے،این ڈی ایم اے انسداد ٹڈی دل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کر رہا ہے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 20 مائیکرو اسپرے مشینیں برطانیہ سے پاکستان پہنچی ہیں۔سید فخر امام نے این ایل ایل سی کے سفارتی اجلاس کی صدارت کی،جس میں اتادجن موولاموف (سفیر ترکمانستان)،ڈین برائے ڈپلومیٹک کور نے بھی شرکت کی۔ سید فخر امام نے کہاکہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے ٹڈی دل نے اپنا پیٹرن بدلا ہے۔این ڈی ایم اے انسداد ٹڈی دل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ہم چین،جاپان اور برطانیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس سلسلے میں مدد کی۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 20 مائیکرو اسپرے مشینیں برطانیہ سے پاکستان پہنچی ہیں،جاپان نے گذشتہ ماہ ملتان، بہاولپور، سکھر، میرپورخاص، ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 58.502 لیٹر کیڑے مار دوا مہیا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین نے پاکستان کو درپیش ٹڈی دل کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 3 ہزار لیٹر کیڑے مار دوا دی۔اس کے علاوہ چین 50 ڈرونز سپرے بھی دے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایف اے او،ورلڈ بینک اور ایشن ڈویلپمنٹ کے بھی شکر گزار ہیں۔انسداد ٹڈی دل کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح ہر ہم آہنگی ہے۔صوبوں،وفاق اور پاک آرمی کے درمیان اچھارابط موجود ہے۔

فخر امام

مزید :

صفحہ آخر -