ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام خارج کیا جائے، رحمن ملک

  ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام خارج کیا جائے، رحمن ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر کو خط لکھ کر ایف اے ٹی ایف کے صدر سے پاکستان کا نام مستقل طور پرگرے لسٹ سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو رحمن ملک نے کہاکہ پاکستان کا نام یا تو مستقل طور پر گرے لسٹ سے خارج کیا جائے یا گریس پریڈ میں ایک سال کا اضافہ کیا جائے، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پانچ ماہ گریس پریڈ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، امپیریل کالج و ڈبلیو ایچ او کے مطابق جولائی اور اگست میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا۔کورونا وبا نے پارلیمنٹ کے انتظامی امور اور قانون سازی بری طرح متاثر کردیا ہے، کورونا کیوجہ سے ایف اے ٹی ایف کا مطلوبہ قانون سازی موجودہ صورتحال میں بروقت ممکن نہیں ہے۔ 14 فروری 2019 کو آپکے نام خط میں مودی کے جرائم و منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کئے تھے، وزیراعظم مودی کا منی لانڈرنگ و دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے باوجود انکے خلاف اقدامات نہیں لئے گئے۔ پاکستان اقوم متحدہ و امریکہ کیساتھ ملکر دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑ چکا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ان گنت جانی و مالی نقصانات اٹھائے ہیں، امید تو یہ تھی کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو تسلیم کرتا۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا ناانصافی ہے۔
رحمن ملک

مزید :

صفحہ آخر -